موسم گرما ، عمرہ ادائیگی کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری

جدہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے موسم گرما میں عمرے کی ادائیگی کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔وزارتِ حج و عمرہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر عازمین سے گزارش کی ہے کہ وہ راہداریوں، نماز کی جگہوں، گاڑیوں کے ہنگامی راستوں یا معذور لوگوں کے لئے بنائے گئے راستوں پر بیٹھنے یا سونے سے گریز کریں۔
وزارت نے موسم گرما کے دوران پرسکون انداز میں عمرہ کرنے کے لئے تجاویز دیتے ہوئے لکھا یاد رکھیں، موسم گرما میں گرمی شدید ہو سکتی ہے اس کے باوجود بھی آپ کا مناسب تیاری اور احتیاط کے ساتھ عمرہ کرنے کا تجربہ اچھا اور آرام دہ ہوسکتا ہے۔
وزارت نے عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ عبادت کے لئے معتدل درجہ حرارت کے اوقات کا انتخاب اور اپنے آرام کاا خیال رکھیں، عمرہ کرتے وقت مناسب لباس پہنیں، مناسب مقدار میں پانی پئیں، عبادت کے دوران وقفہ لیں اور سائے میں رہیں۔

Author