چین شمسی تحقیق اور خلائی موسم کی نگرانی کے لیے ریسرچ سیٹلائٹ بھیجے گا

شنگھائی: چین شمسی تحقیق اور خلائی موسم کی نگرانی کے لیے شمسی ریسرچ سیٹلائٹ کو زمین اور سورج کے درمیان غیردریافت شدہ مدار میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہاہے۔ شنگھائی میں ایڈوانسڈ اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے جاری 10ویں کانفرنس میں سیٹلائٹ کے ڈیزائنرز میں شامل فینگ چھینگ نے بتایا کہ زمین اور سورج کے درمیان غیردریافت شدہ مدار میں بھیجنے کے لیے شی ہی-2 سولر ایکسپلوریشن مشن پر جائزہ کام جاری ہے۔
منصوبے کے مطابق، چینی ٹیم 2026 کے ارد گرد متعین مدار میں شمسی مشن کو لانچ کرنے کے لیے بھرپورمحنت کر رہی ہے۔
زمین سے تقریباً 15کروڑکلومیٹر دور سورج-زمین لگرینجیئن ایل 5 پوائنٹ، خلائی موسم کی تحقیق اور نگرانی کے لیے ایک منفرد مقام ہے، کیونکہ یہاں سے زمینی نقطہ نظر سے کم از کم تین دن قبل شمسی سرگرمیوں کی امیجنگ اورزمین کے اثرات سے چار سے پانچ دن پہلے شمسی ہوا کے حالات کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔

Author