18ویں ورلڈ واٹر کانگریس کا پانی کے موثر استعمال پر زور

بیجنگ: پانی کے بار ے میں 18ویں عالمی کانگریس نے آبی وسائل کے موثر استعمال وتحفظ، پانی کے انتظام کے تجربے کے تبادلے اور پانی سے متعلقہ چیلنجز سے باہمی تعاون سے نمٹنے پر زور دیا ہے۔
جمعہ کو اختتامی تقریب میں جاری بیجنگ اعلامیہ میں کیا گیا کہ اس مقصد کے لیےکانگریس نے قومی پالیسیوں اور منصوبہ بندی، تکنیکی جدت، معلومات کے تبادلے، سرمایہ کاری اور عوامی شرکت پر روشنی ڈالی۔
کانگریس کے اعلامیے کےمطابق آبی وسائل کی حفاظت اور معقول استعمال ایک مشترکہ فریضہ ہے جسے تمام ممالک اور انکے باشندوں کو پورا کرنا چاہیے جبکہ ہر تنظیم ادارے اور ملک کو پانی کے تحفظ، آبی وسائل کی ترقی اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق پانی کے موثر استعمال کی کوشش کرنی چاہیے۔

Author