چین کے سول ہیلی کاپٹر بیڑے میں 2032 تک ہیلی کاپٹرزکی تعداد 2 ہزار تک پہنچ جائے گی

تیانجن: چین کے سول ہیلی کاپٹروں کی کل تعداد 2027 تک1 ہزار449 تک اور 2032 تک 2 ہزارتک پہنچنے کی توقع ہے۔ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے تحت سول ایئر کرافٹ انجینئرنگ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر کاو ہی نے جمعرات کوچین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں منعقدہ 6ویں چائنہ ہیلی کاپٹر نمائش میں کہا کہ چین میں 2022 کے آخر تک 3 ہزار 186 جنرل ایوی ایشن طیارے کام کر رہے ہیں جن میں 1 ہزار 37سول ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔
2022 میں چین میں مختلف جنرل ایوی ایشن ہوائی جہازوں نے 12 لاکھ 20 ہزار گھنٹے پرواز کی جس میں سول ہیلی کاپٹروں کی پرواز کا وقت 2 لاکھ گھنٹے ریکارڈ کیا گیا۔

Author