چین کا اپنی الیکٹرک گاڑیوں پرسبسڈی کی تحقیقات کے یورپی یونین کے فیصلے پر عدم اطمینان کااظہار

بیجنگ: چین نے یورپی یونین (ای یو)کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی مخالف تحقیقات شروع کرنے کے اعلان پر “انتہائی تشویش ” اور “سخت عدم اطمینان ” کا اظہار کیا ہے۔
وزارت تجارت( ایم او سی) کے ترجمان نے جمعرات کوکہا کہ یورپی یونین کی طرف سے تجویز کردہ تحقیقات خالص “تحفظ پسندی” کاایک اقدام ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات کا مقصد یورپی یونین کی صنعت کو “منصفانہ مسابقت ” کے نام پر تحفظ فراہم کرنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ تحقیقات دنیا بھربشمول یورپی یونین میں آٹو موٹیو انڈسٹریل اور سپلائی چینز کو بری طرح سے متاثر کریں گی اس کا چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات پربھی منفی اثر پڑے گا۔

Author