خاتون کی وٹامن سپلیمنٹ کھانے کی کوشش شوہر کے ایئرپوڈپرو نگل لئے

یوٹا سے تعلق رکھنے والی 52 سالہ خاتون ٹینا بارکر نے مٹھی بھر وٹامن لینے کی کوشش کرتے ہوئے غلطی سے اپنے شوہر کے ایئر پوڈ پرو کو نگل دیا۔ یوٹاہ کی ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ خاتون نے ایک دوست سے بات کرتے ہوئے غیر ارادی طور پر ایپل ایئر پوڈ پرو کو وٹامن سپلیمنٹ سمجھ کر نگل لیا۔
یہ واقعہ ٹک ٹاک پر شیئر کرنے سےوائرل ہو چکا ہے جس نے 2.4ملین سے زیادہ ویوز حاصل کر لئے ہیں۔52 سالہ خاتون نے اپنے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کی ملاقات ایک ایسے دوست سے ہوئی جسے ایک سال پہلے دیکھا تھا۔ ان کی گفتگو میں مگن ہو کر وہ وٹامن سپلیمنٹ لینے کے لیے اپنے ہینڈ بیگ میں سے ایئر پوڈ پرو نکال کر پانی کے ایک گھونٹ کے ساتھ اسے نگل گئیں۔
اپنی سوشل میڈیا ویڈیو میں بارکر نے کہا میں اس وقت بہت کمزور ہوں۔ آج صبح مجھے ایک ایسی صورتحال پیش آئی جس سے میں ابھی بھی نمٹ رہی ہوں۔خوش قسمتی سے بارکر کیلئے صحت کے حوالے سے کوئی سنگین مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد اسے ایئر پوڈ کو قدرتی طور پر اپنے جسم سے گزرنے کی اجازت دینے کا مشورہ ملاہے۔

Author