چین میں آنےوالےسفری رش کےدوران ریلوےکے 19کروڑسفری دوروں کی توقع

بیجنگ: چین میں قومی دن کی تعطیلات کےلیےآئندہ 12روزہ سفری رش کے دوران ریلوے کے 19 کروڑسفری دوروں کی توقع ہے جو وسط خزاں کے تہوار کے رش سے تجاوز کر جائے گا۔
چائنہ سٹیٹ ریلوےگروپ کمپنی لمیٹڈ نے منگل کو کہاکہ سفری رش 27 ستمبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گااورٹرین ٹکٹوں کی فروخت بدھ سے شروع ہوگی۔
کمپنی نے کہا کہ تعطیلات کے دوران سفر کرنے کے لیے لوگ پر عزم ہیں جس کے نتیجے میں ریلوے مسافروں کے سفر میں زبردست اضافے کی توقع ہے جبکہ نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانے اور ٹکٹوں کی فروخت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

Author