چین نے بنیادی تعلیم کو بہتر بنانے کا عملی منصوبہ جاری کردیا

بیجنگ: چین نے نئے دور میں بنیادی تعلیم کو بہتربنانے کا عملی منصوبہ شروع کرنے کے لیے انٹر ایجنسی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔
وزارت تعلیم ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور وزارت خزانہ کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ گائیڈ لائن کا مقصد ملک کے بنیادی تعلیم کے شعبہ میں شفافیت اور معیارکو بڑھانا ہے۔
وزارت تعلیم کے عہدیدار تیان ژوین نے بدھ کو بتایا کہ گائیڈ لائن کا مقصد بنیادی تعلیم کی سپلائی سائیڈ ریفارم کو مزید بہتر بنانا، معیاری تعلیم کے وسائل کو مزید وسیع اور اعلیٰ معیارکے بنیادی تعلیمی نظام کی تعمیر کو تیزکرناہے۔
گائیڈ لائن کے مطابق، 2027 تک، بنیادی، ثانوی اسکول اور کنڈرگارٹن میں داخلوں کے لیے ایک پروویژن اور ایڈجسٹمنٹ میکانزم بنیادی طور پر شہروں کی جانب آبادی کی منتقلی کے نئے رجحان اور اسکول جانے کی عمر کی آبادی میں آبادیاتی تبدیلیوں کے مطابق قائم کیا جائے گا۔

Author