چین، آن لائن سواری فراہم کرنے والی کمپنیز کی تعداد بڑھ کر 313 ہو گئی

وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے آخر تک چین کی آن لائن سواری فراہم کرنے والی کمپنیز کی تعداد 313 تک پہنچ گئی جو گزشتہ ماہ کی اندراج شدہ تعداد سے چار زیادہ ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر تک ملک میں منظور شدہ رائیڈ ہیلنگ وہیکل سرٹیفکیٹ اور ڈرائیور لائسنسز کی تعداد بالترتیب 2.5 فیصد اور 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 23 لاکھ 60 ہزار اور 55 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ مئی کے دوران 73 کروڑ 50 لاکھ آن دوروں کے لئے سہولت فرا ہم کی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کا دارالحکومت ہانگ ژو آن لائن ہیلنگ آرڈرز کی تعمیل کی شرح کے لحاظ سے شہر کی فہرست میں سرفہرست ہے۔سال 2022 میں آن لائن سواری فراہم کرنے والے دورے مجموعی ٹیکسی سفر کا تقریباً40.5 فیصد تھے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.4 فیصد زیادہ ہے۔

Author