چین اور سیرا لیون کے ہسپتالوں میں طبی تعاون کا معاہدہ

فری ٹاؤن: چین اور سیرا لیون کے درمیان طبی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے ایک ہسپتال نے سیرا لیون-چین دوستی ہسپتال کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے کے تحت، چین کے وسطی صوبے ہونان کے اعلیٰ ترین ہسپتالوں میں سے ایک سنٹرل ساؤتھ یونیورسٹی کا تھرڈ شیانگیا ہسپتال سیرا لیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن کے مضافاتی قصبے جوئی میں واقع سیرا لیون-چین دوستی ہسپتال کو خاص طور پر نرسنگ میں مزید طبی امداد فراہم کرے گا۔
چینی ہسپتال کے نرسنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یان جن کے مطابق، ہسپتال نے اپنے دہائیوں پر محیط تعاون کے تحت افریقی ہم منصب ہسپتالوں کے لیے طبی عملے کے تقریباً 20 اہلکار بھیجے ہیں۔
دستخطوں کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے یان نے کہا کہ چینی ہسپتال سیرا لیون کے ہسپتال سے بچوں کی خصوصی نگہداشت کے یونٹ جیسے مخصوص شعبوں کے عملے کو طبی تربیت دینے کے لیے تیار ہے۔

Author