پنجاب ،نمونیا کے باعث مزید 5بچے دم توڑ گئے،717نئے کیسز رپورٹ

لاہور : پنجاب میں نمونئے کے باعث مزید 5 بچے دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نمونئے کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونئے کے باعث مزید 5 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 717نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 182کا تعلق لاہور سے ہے۔جاں بحق بچوں میں سے 2کا تعلق فیصل آباد ،ایک بہاولپور، ایک گوجرانوالہ اور ایک راولپنڈی کا تھا۔ رواں برس نمونیہ کے باعث پنجاب بھر میں410اور لاہور میں65بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جبکہ سال رواں میں 30320بچے اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔

Author