چار سال سے گمشدہ کتا 1000 کلو میٹر دور شہر سے بازیاب

امریکی ریاست کولوراڈو سے گم ہوجانے والا کتیا 965 کلومیٹر دور میکسیکن سرحد سے چار سال بعد مل گیا۔پیچز ڈیڑھ ماہ کی تھی جب اس کے مالک بینجامن بیکسٹر (جن کی عمر 13 برس تھی) اس کو گھر لائے تھے۔ لیکن 2020 میں ان کو نئی نوکری کے سبب نیبراسکا منتقل ہونا پڑا جہاں مالک مکان نے ان کو کتا رکھنے کی اجازت نہیں دی۔اس دوران پیچز بینجامن بیکسٹر کے قریبی دوست کے ساتھ کولوراڈو کے شہر کیلہن میں رہی اور بینجامن نئے گھر کی تلاش میں رہے جہاں وہ اس کو اپنے ساتھ رکھ سکیں۔ لیکن دو ماہ بعد ہی وہ گھر سے فرار ہوگئی۔بینجامن کا کہنا تھا کہ شروع میں تو انہیں فکر نہیں تھی کیوں کہ وہ ماضی میں بھی ایسے جاتی رہی تھی لیکن جیسے جیسے دن گزرتے گئے اور گمشدگی کے اشتہارات کا کوئی جواب نہ ملنے پر انہوں نے اس کی واپسی کی امید چھوڑ دی۔31 جنوری بینجامن کی اہلیہ ایلزابیتھ کو بینجامن کی والدہ نے فون کر کے پیچز کے نیو میکسیکو کے شہر لاس کروسز میں ملنے کے متعلق مطلع کیا۔بعد ازاں بینجامن نے شیلٹر میں فون کر کے اس کے ملنے کے متعلق تصدیق کی اور واپس کولوراڈو میں دوست کے گھر لے آئے.

Author