چین ،بیماریوں کی تحقیق کے لیے بائیو میڈیکل پلیٹ فارم کی تعمیرشروع

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے کی ہوآئرو سائنس سٹی میں مالیکیولر امیجنگ اورتھیرانوسٹک طبی تحقیقات کے لیے جدید پلیٹ فارم کی تعمیرشروع کردی گئی۔
پیکنگ یونیورسٹی کے نیشنل بایومیڈیکل امیجنگ سنٹڑکے سائنس دان یانگ ژی نے کہا کہ پیکنگ یونیورسٹی کی زیرقیادت29ہزارمربع میٹراورتقریباً63کروڑیوآن(تقریباً8کروڑ86لاکھ 70ہزارڈالر)کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ یہ پلیٹ فارم ملٹی ماڈل اورملٹی اسکیل بائیو میڈیکل امیجنگ پراجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے جس نے2022 میں ہوآئروسائنس سٹی میں اپنی تکمیل کے بعد گزشتہ سال آزمائشی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔
یہ پلیٹ فارم جون 2026 میں کام شروع کرے گا۔ مکمل ہونے پراس سے امیجنگ سہولیات مکمل طور پر کام شروع کردیں گی اوریہ ٹیکنالوجی کی تبدیلی میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس سے بیماری کے پورے عمل کا زیادہ درستگی کے ساتھ مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ بائیو میڈیسن میں بڑے سائنسی مسائل کا بھی وسیع مطالعہ اور تجزیہ کرنے میں مدد ملے گی۔

Author