پنجاب ،نمونیا کے باعث مزید 10 بچے جان کی بازی ہار گئے

لاہور : پنجاب میں نمونیا کے باعث مزید 10 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نمونیا کی وباء پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 بچے نمونئے سے جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ مزید 427 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صرف لاہور میں ایک روز کے دوران 139نئے کیسز سامنے آئے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 330 سے زائد اموات اور 20ہزار 872کیسز سامنے آئے۔ ماہرین صحت کے مطابق پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسم سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔

Author