پنجاب ،نمونیا سے مزید 2بچے جاں بحق،605 نئے کیسز رپورٹ

لاہور : پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نمونئے سے مزید دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خشک سردی کے خاتمے کے باوجود پنجاب میں نمونئے پر قابو نہ پایا جاسکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو بچے نمونئے سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 605 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے صرف 177 لاہور میں سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 318اموات ہوئیں جبکہ20ہزار 872کیسز سامنے آئے۔ صرف لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58ہلاکتیں اور 4ہزار 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔ماہرین صحت کے مطابق پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسم سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونیوالی سموگ بھی ہے۔

Author