بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر چینی صدر کی کتاب کا 2023 ایڈیشن شائع

بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ کی کتاب “شی جن پھنگ آن دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ” کا 2023 ایڈیشن شائع ہوگیا ہے۔ یہ کتاب سینٹرل پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کی ہے۔
کتاب میں ستمبر 2013 سے نومبر 2023 تک کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر 78 اہم تقریریں شامل ہیں۔ اسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر نے مرتب کیا ہے۔
چینی صدر کا پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو امن و ترقی کے لیے مختلف ممالک کے لوگوں کی مشترکہ امیدوں پر توجہ مرکوز کرتا اور دنیا کو مشترکہ خوشحالی اور ترقی کا ایک راستہ فراہم کرتا ہے۔
اس انیشی ایٹو کو عالمی برادری، خاص کر شریک ممالک کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ یہ تہذیبوں، ثقافتوں، سماجی نظام اور ترقی کے مراحل میں اختلافات سے بالاتر ہے، اور اس کا عالمی برادری نے وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا ہے جو عالمی تعاون کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
چینی صدر شی نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے رہنما اصولوں، بھرپور تصورات، اہداف اور راستوں کی تفصیل سے وضاحت دی ہیں۔ یہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فروغ دنیا بھر کے ممالک میں جدیدیت ، کھلے پن، جامع پن، رابطے اور مشترکہ ترقی کے ساتھ دنیا کی تعمیر اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کے قیام میں بہت اہمیت کا حامل ہیں۔

Author