ماہی گیر نے سالمن مچھلی پکڑ کر 53 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

امریکی ریاست مینیسوٹا میں ڈیپارٹمنٹ آف نیچرل ریسورسز نے کہا کہ جھیل سپیریئر پر ایک شہری نے 10 پاؤنڈ، 14 آونس کی سالمن مچھلی پکڑ کر ریاست کا 53 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ محکمہ نے کہا کہ ڈیوڈ سیچوز سینٹ لوئس کاؤنٹی میں چارٹر ماہی گیری کے دورے پر تھے جب انہوں نے اتنی بڑی سالمن مچھلی کو پکڑا اور 1970 سے قائم ہونے والے ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔ ڈیوڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی بیوی کرس اسکائی پہلی شخص تھیں جس نے دیکھا کہ ان کی مچھلی پکڑنے والی چھڑی کا پہیہ گھوم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فوراً چھڑی کو پکڑ لیا اور اور کانٹا کھیچنا شروع کردیا۔ اس دوران میں سوچے جارہا تھا کہ کیا میں یہ مچھلی پکڑ پاؤں گا۔ اور آخر کا میں امید سے بھی زیادہ بڑے سائز کی سالمن پکڑنے میں کامیاب ہوگیا۔ مچھلی کے ریکارڈ توڑنے والے سائز کی تصدیق ڈولتھ میں تصدیق شدہ پیمانے پر وزن سے ہوئی۔ ڈیوڈ نے کہا کہ میں اس ریکارڈ کے لیے شکر گزار ہوں لیکن دن کے اختتام پر میں دوستوں اور ساتھی ماہی گیروں کے ساتھ مچھلی پکڑنے کی خوشی اور اپنی بیوی کے ساتھ جھیل پر جا کر جشن مناؤں گا۔

Author