امریکہ اور چین کو دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے کے لیے مخصوص اقدامات کی ضرورت ہے : چینی سفارت کار

نیویارک: نیویارک میں چینی قونصل جنرل ہوانگ پھنگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کو اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے چاہئیں۔
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سےخطاب میں ہوانگ پھنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کوباہمی تعلقات میں نئے چیلنجز کا سامنا ہے اوردونوں ممالک کو باہمی اعتماد مضبوط بنانے، صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے ہمیں طویل مدت میں چین-امریکہ تعلقات پر یقین قائم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں دو طرفہ اور عالمی سطح پر بہت کچھ بدل گیا ہے تاہم چین امریکہ تعلقات کی اہمیت دونوں ممالک اور دنیا کے لیے یکساں ہے۔

Author