امریکہ چین تعلیمی تبادلے کے فرغ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے: رپورٹ

امریکہ چین تعلیمی تبادلے کے فرغ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے: رپورٹ

نیویارک: امریکہ اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بنیاد، تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات ناگزیرہیں، لیکن گزشتہ چند سالوں کے دوران اس حوالے سے صورتحال پریشان کن رہی ہے۔امریکہ چین ایجوکیشن ٹرسٹ (یو ایس سی ای ٹی) کی ویب سائٹ پر ” امریکہ میں چینی طلباء کی تین دہائیاں، 1991-2021 کے عنوان سے ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جیسے ہی نیا تعلیمی سال شروع ہوا ہے امریکہ اور چین کے درمیان طلباء کی آمدورفت پری کوویڈ 2019-2020 کی سطح سے بہت نیچے رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق دیرینہ مسائل اور امریکہ اور چین کے کشیدہ تعلقات کے باعث مستقبل قریب میں مضبوط دو طرفہ تعلیمی تبادلے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات معدوم ہیں۔
یہ رپورٹ، 2022 کے آخر اور 2023 کے اوائل میں کیے گئے ایک سروے پر مبنی اور یو ایس سی ای ٹی اور کیلیفورنیا یونیورسٹی میں چائنہ سنٹر کی ڈیٹا لیب برائے 21ویں صدی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یو ایس سی ای ٹی نے رپورٹ میں کہا کہ مجموعی طور پرسروے کے نتائج چینی طلباء کی موجودگی سے لاحق پریشانیوں کے حوالے سے امریکیوں کے لیے ایک یقین دہانی ہے۔

Author