جی 77پلس چین سربراہی اجلاس میں بنیادی ترقیاتی مسائل سے نمٹا جائے گا، کیوبا

ہوانا: کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے جی 77 پلس چین (جی 77 پلس چین) سربراہی اجلاس میں ترقیاتی امور کے بنیادی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔روڈریگز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سربراہی اجلاس کا مقصد جنوب میں واقع ممالک کی ترقی کے اہم چیلنجز اور بنیادی مسائل کا جائزہ لینا اور ان پر بحث کرنا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
روڈریگز نے کہا کہ “موجودہ ترقیاتی چیلنجز، سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت سازی کا کردار” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ایک حتمی اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں بلاک کے مقاصد اور اصول شامل ہوں گے اور ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
وزیر کے مطا بق اعلا میہ سر برا ہی اجلاس کے آ خری سیشن میں منظور کیا جا ئے گا جس میں 100 سے زیادہ مما لک کے وفود شر کت کر یں گے، اس میں تقریباً 30 سربراہان مملکت یا حکومتی سربراہ بھی شامل ہوں گے اور اس کا اعلامیہ ” پرو گریسو، یونیورسل اِن سکوپ ، اینڈ ود اے پا زیٹو اینڈ کنسٹر کٹو ٹون” کے ساتھ ہوگا۔

Author