سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حال ہی میں سی پیک کے متعدد منصوبے مکمل کئے ہیں۔پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات کے مطابق چینی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کامیابی کی ایک داستان ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر نے توانائی، بجلی اور بنیادی ڈھانچہ بارے متعدد منصوبوں پر روشنی ڈالی اور سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل بارے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں فریقین نے سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران اقتصادی ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل رکھتے ہیں۔
وزارت منصوبہ بندی ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کررہی ہے جس میں ایک عالمی کانفرنس ، تعلیمی سیشن اور ثقافتی تقریبات شامل ہیں۔ جو 10 سالہ تقریبات کا حصہ ہے۔

Author