سٹیٹ بینک 2005 سے انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے مالی معاونت کر رہا ہے: جمیل احمد

کراچی، مارچ 14، 2023: ورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک 2005 سے انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے مالی معاونت کر رہا ہے، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کیلئے بھی مالیاتی پالیسی جاری کی ہے۔

انفراسٹرکچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے رینوبیل انرجی کیلئے پالیسی جاری کی، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے ملکی معیشت میں ترقی ہوتی ہے، دنیا میں 2 ارب افراد کو پینے کاصاف پانی میسرنہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت بڑھ گئی، دنیا بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 80 ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے 920 ارب ڈالر سالانہ کی ضرورت ہے، پاکستان کو انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی کمی کا سامنا ہے۔

Author