سی پیک کے تحت پاکستان نے اقتصادی میدان میں فوائد حاصل کیے ہیں، پا کستانی سفیر

بیجنگ: چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چینی قوم کو بہار تہوار اور چینی نئے سال کی آمد پر مبادکباد د یتے ہو ئے کہا ہے کہ چین پاکستان چاروں موسموں کی دوستی گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہے اور دونوں ممالک نے ہر موقع پر ایک دوسر ے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ منگل کے روز پا کستا نی سفیر نے چینی میڈ یا گروپ کو خصو صی انٹر ویو میں کہا کہ چین کی جانب سے پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ نے گزشتہ دس سال میں بہت سے ٹھوس ثمرات حاصل کیے ہیں ۔سی پیک جو کہ بی آر آئی کا ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اس کی وجہ سے پاکستان نے اقتصادی اور سماجی میدان میں کافی فوائد حاصل کیے ہیں ، خاص طور پر انفراسٹرکچر اور انرجی کے میدان میں چین کے تعاون سے کئی پراجیکٹس تکمیل کو پہنچے ہیں،اور اب سی پیک کے اگلے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام عرصے کے دوران چین پاکستان دوستی مزید گہری ہوئی ہے اور متعدد شعبوں میں فریقین کے مابین فائدہ مند تعاون جاری ہےاور آئندہ آنے والے عرصے میں اقتصادی، سماجی اور دیگر حوالوں سے یہ تعاون مزید گہرا ہوگا۔

Author

  • محمد ضمیر اسدی

    مضمون نگار انٹر نیوز پاکستان نیوز ایجنسی میں ایڈیٹر چا ئنہ ڈیسک اورچائنہ انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے میڈیا فیلو ہیں۔