بیجنگ: چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کی جنوبی کاؤنٹی پھنگ تونگ کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے نو افراد کی ہلاکت پر متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔
ریاستی کونسل میں تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے کہا کہ ہم ہلاکتوں پر تعزیت اور ان کے اہلخانہ اور تمام زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں اسپتال کے اعزازی ڈین سو چھنگ چھیوآن نے بتایا کہ آگ اسپتال کی عمارت کے مشین روم کا ائیرکمپریسر پھٹنے سے لگی تھی۔ زیادہ تر متاثرین اسپتال میں زیر علاج معمر مریض تھے۔
