پیر, جنوری 19, 2026
تازہ ترینچین کی صنعتی پیداوار میں 2025 کے دوران 5.9 فیصد...

چین کی صنعتی پیداوار میں 2025 کے دوران 5.9 فیصد اضافہ ریکارڈ

بیجنگ (شِنہوا) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی  پیداوار میں 2025 میں سالانہ بنیاد پر 5.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صرف دسمبر میں ہی چین کی صنعتی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد بڑھی۔

صنعتی پیداوار بڑے اداروں کی سرگرمی کو ماپنے کے لئے استعمال ہوتی ہے جن میں ہر ایک کی سالانہ مرکزی کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالر) ہوتی ہے۔

اعداد و شمار کی تفصیل کے مطابق کان کنی کے شعبے کی ویلیو ایڈڈ پیداوار 2025 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد بڑھی جبکہ مینوفیکچرنگ شعبے کی پیداوار 6.4 فیصد بڑھی۔ بجلی، حرارت، گیس اور پانی کی پیداوار اور فراہمی کے شعبے کی ویلیو ایڈڈ پیداوار 2.3 فیصد بڑھ گئی۔

2025 میں چین کی آلات بنانے والی صنعت کی ویلیو ایڈڈ پیداوار 9.2 فیصد بڑھی اور ہائی ٹیک صنعت کی پیداوار 9.4 فیصد بڑھی، جو ملک کی مجموعی صنعتی پیداوار کی شرح نمو سے بالترتیب 3.3 اور 3.5 فیصد زیادہ رہی۔

این بی ایس کے سربراہ کانگ یی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آلات بنانے اور ہائی ٹیک پیداواری شعبوں کا ملک کی صنعتی پیداوار میں حصہ بالترتیب 36.8 فیصد اور 17.1 فیصد رہا۔

کانگ یی نے کم بلندی کی معیشت، ذہین ٹیکنالوجی، سول ڈرونز اور صنعتی روبوٹس کی تیز رفتار توسیع کو بھی اجاگر کیا۔

این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق تھری ڈی پرنٹنگ آلات، صنعتی روبوٹس اور نیو انرجی گاڑیوں کی ویلیو ایڈڈ پیداوار بالترتیب 52.5 فیصد، 28 فیصد اور 25.1 فیصد بڑھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!