پیر, جنوری 19, 2026
تازہ ترینامریکہ اپنے خودغرض مقاصد کے لئے نام نہاد ’’چین کے خطرے‘‘...

امریکہ اپنے خودغرض مقاصد کے لئے نام نہاد ’’چین کے خطرے‘‘ کا بہانہ بند کرے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے گرین لینڈ کے مسئلے پر اپنے موقف کو بار بار دہرایا ہے اور امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے بہانے کے طور پر نام نہاد "چین کے خطرے” کا استعمال بند کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی قانون موجودہ بین الاقوامی نظام کی بنیاد ہے اور اسے لازمی برقرار رکھنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے  ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان سے متعلق  تبصرہ کرنے کا کہا گیا جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکہ یکم فروری سے ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈز اور فن لینڈ سے آنے والی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرے گا اور اگر گرین لینڈ کو خریدنے کے لئے امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہوا تو جون کے آغاز سے یہ شرح بڑھا کر 25 فیصد کر دی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!