بیجنگ: چین میں رواں سال جنوری سے اگست کے دوران ریل کے ذریعے کیے گئے سفری دوروں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی کے مطابق رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران محفوظ اور مستحکم آپریشنزکو برقرار رکھتے ہوئے ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے تقریباً 3 ارب سفری دورے کیے گئے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 14.5 فیصد زیادہ ہیں۔
اس مدت کے دوران، ریلوے آپریٹر کی جانب سے یومیہ اوسطاً 10ہزار730 ٹرینیں چلائی گئیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہیں۔
سرحد پار ریلوے خدمات میں بھی مستحکم اضافہ ہوا۔ گوانگژو-شینژن-ہانگ کانگ ہائی سپیڈ ریلوے سے تقریباً 1کروڑ 80لاکھ سفری دورے کیے گئے جو گزشتہ سال سے46 فیصد زیادہ ہیں،جبکہ چائنہ-لاؤس ریلوے کے سفری دوروں کی تعداد1لاکھ 63ہزارریکارڈکی گئی۔
