کراچی : غیر ملکیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث سپرنٹنڈنٹ پاسپورٹ آفس و سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے غیر ملکیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث پاسپورٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ فرید شاہ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نصرت علی کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان63غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ کی فراہمی میں ملوث رہے ،ان پر پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ اور ڈیٹا میں ردوبدل کا بھی الزام ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد افغان شہریوں کو جعلسازی سے جاری پاسپورٹس منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔