جمعرات, دسمبر 18, 2025
تازہ ترینچین کی میوزیکل تھیٹر مارکیٹ 2025 کے دوران نئی بلندیوں پر پہنچ...

چین کی میوزیکل تھیٹر مارکیٹ 2025 کے دوران نئی بلندیوں پر پہنچ گئی

بیجنگ(شِنہوا)چین کی میوزیکل تھیٹر مارکیٹ میں 2025 میں زبردست توسیع دیکھی گئی۔ اس سال ملک بھر میں تقریباً 19 ہزار 700 پرفارمنسز پیش کی گئیں اور باکس آفس کی آمدنی 1.8 ارب یوآن (تقریباً 25 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف پرفارمنگ آرٹس اور بیجنگ تیان چھیاؤ پرفارمنگ آرٹس سنٹر کی مشترکہ طور پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ناظرین کی مجموعی تعداد تقریباً 81 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی جو اس شعبے میں مسلسل ترقی کی نشاندہی کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصل چینی زبان میں بننے والے میوزیکلز کی ایک لہر مارکیٹ میں آئی جن میں کئی نئی تخلیقات روزمرہ زندگی اور مخصوص علاقائی خصوصیات سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہیں اور باکس آفس پر غیر متوقع مقبولیت حاصل کی۔

2025 میں درآمد شدہ میوزیکلز نے مجموعی باکس آفس کی آمدنی کا 51.4 فیصد حصہ بنایا جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ناظرین کی ترجیحات روز بروز متنوع ہوتی جا رہی ہیں۔

کلاسیکی املاک دانش پر مبنی اعلیٰ معیار کی پروڈکشنز، خاص طور پر وہ جو چین میں پہلی بار پیش کی گئی ہیں، نے زیادہ توجہ حاصل کی۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!