چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین کے عالمی نمائش اینڈ کنونشن سنٹر میں 20ویں چین (شین زین) بین الاقوامی ثقافتی صنعتی میلے کے دوران ایک خاتون سیاح گوچاؤ ، جسے چینی رجحانات یا "چائنہ چیک” بھی کہاجاتاہے، سے متعلق نمائشی اشیاء دیکھ رہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی کھپت کے حوالے سے سب سے بڑی مارکیٹ دنیا بھر کے ممالک کے لئے تعاون کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے کئی عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ 2025 کے معاشی منظرنامے کے بارے میں پوچھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی بتدریج بار آور ہورہی ہے اور وہ کھپت اور خدمات کے شعبے کے لئے زیادہ تناسب کی توقع کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم نے بہار تہوار کی خریداری کی فہرستوں میں درآمد شدہ مصنوعات کی مضبوط رسد اور طلب دیکھی۔ زیادہ سے زیادہ چینی لوگ بیرون ملک گئے اور زیادہ غیر ملکی سیاحوں نے چین کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین کی صارفین کی منڈی کی خوشحالی نہ صرف طلب میں بحالی کی علامت ہے بلکہ چین کی اقتصادی ترقی میں اعتماد کی بہتری کی بھی علامت ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی پالیسیوں کے ساتھ چین اپنی اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ معیار کی وسعت کے ذریعے عالمی اقتصادی ترقی میں مضبوط اعتماد اور حوصلہ افزائی پیدا کرےگا۔
