چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 11 واں چین-برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ 11 جنوری کو ہوگا-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے ہفتے کے روز برطانیہ کی وزیر خزانہ سے ملاقات کی جو 11 ویں چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ میں شرکت کے لئے بیجنگ میں ہیں۔
ہان ژینگ نے کہا کہ تزویراتی شراکت داری کے جذبے کے تحت اقتصادی اور مالی تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک میں معاشی ترقی کو فروغ دینے، لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ماحول دوست ترقی کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
چین کے نائب صدر نے مزید کہا کہ اس سے عالمی معیشت کی ترقی میں اعتماد اور تحریک بھی پیدا ہوگی۔
چین کے نائب صدر نے کہا کہ چین برطانیہ کے ساتھ فراخدلی اور تبادلوں کو وسعت دینے، باہمی تفہیم اور اعتماد کو بڑھانے اور دونوں ممالک اور دنیا کے مزید فوائد کے لئے باہمی مفید تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے کہا کہ تقریباً 6 سال بعد اس بات چیت کی بحالی بہت اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو اہمیت دیتا ہے اور ہر ملک کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ واضح مکالمے اور باہمی مفید تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
