جمعہ, اکتوبر 10, 2025
انٹرٹینمنٹبیٹی کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ کھڑی رہی، جویریہ عباسی

بیٹی کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ کھڑی رہی، جویریہ عباسی

سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ میں اپنی بیٹی کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ کھڑی رہی، بیٹی عنزیلہ عباسی نے 2024 مس یونیورس پاکستان کے مقابلے میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو لوگوں نے بلاوجہ تنقید کی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مس یونیورس ایک مثبت پلیٹ فارم ہے، جہاں پاکستان کی باصلاحیت لڑکیاں اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کر سکتی ہیں۔

جویریہ عباسی نے وضاحت کی کہ عنزیلہ نے مقابلے میں برقنی پہنی تھی، لیکن لوگوں نے پھر بھی اعتراضات اٹھائے۔یاد رہے جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے مس یونیورس پاکستان 2024کے مقابلے میں حصہ لیا تھا اور وہ ٹاپ 21 امیدواروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں، تاہم وہ یہ مقابلہ جیت نہیں سکیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!