جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینپی ٹی آئی کی احتجاجی کال، پنجاب میں 3دن کیلئے دفعہ 144کا...

پی ٹی آئی کی احتجاجی کال، پنجاب میں 3دن کیلئے دفعہ 144کا نفاذ

لاہور: پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال پر صوبے بھر میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کی (آج) جمعہ کی احتجاجی کال کے پیش نظر صوبے بھر میں 3دن کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے ،پابندی کا اطلاق جمعہ 26جولائی سے اتوار 28جولائی تک ہوگا۔اعلامئے کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ نوٹیفکیشن میں پنجاب بھر کی انتظامیہ کو حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے ،عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!