چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 7 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش(سی آئی آئی ای) میں بی ایم ڈبلیو آئی 7 پرتعیش الیکٹرک گاڑی سیڈان نمائش کے لئے کھڑی ہے۔(شِنہوا)
شین یانگ(شِنہوا)جرمن کارساز کمپنی بی ایم ڈبلیو نے کہا ہے کہ وہ 2026 کے دوران چین میں بڑے پیمانے پر الیکٹرک گاڑیوں(ای وی) کی سکستھ جنریشن بیٹریوں کی تیاری شروع کرنے کی توقع رکھتی ہے جو بڑے سیلنڈر نما بیٹری سیلز پر مشتمل ہو گی۔
بی ایم ڈبلیو اس وقت نئی بیٹریوں کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لئے سی اے ٹی ایل اور ای وی ای انرجی سمیت چینی سپلائرز کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
2024 کے اختتام پر بی ایم ڈبلیو نے چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں اپنے صنعتی مرکز میں نئی جنریشن بیٹریوں کی آزمائشی تیاری کا آغاز کیا تھا۔ بیٹریاں اس سال پہلی مرتبہ نئے ماڈل کی گاڑیوں میں استعمال کی جائیں گی۔
بیٹریوں میں نئی 800واٹ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو 10 منٹ کے چارج پر گاڑی کی ڈارئیونگ حد کو 300 کلومیٹر تک بڑھا سکتی ہے۔بیٹریوں میں کی گئی بہتری میں توانائی کی 20 فیصد زائد کثافت،چارجنگ کی رفتار میں 30 فیصد تیزی اور ڈرائیونگ کی حد میں 30 فیصد اضافہ شامل ہے جبکہ بعض ماڈل اس سے بہتر اعدادوشمار بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
شین یانگ میں بی ایم ڈبلیو کا مشترکہ منصوبہ بی ایم ڈبلیو بریلئینس آٹوموٹو لمیٹڈ چین میں ای وی بیٹری اور ای وی بیٹریوں کے لئے بند لوپ ری سائیکلنگ نظام تیار کرنے والا پہلا مشترکہ منصوبہ ہے۔
