ُپاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹیم میں انڈر 19 پلیئرز کو کھیل کا حصہ بنانے کی درخواست کردی۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اداکارہ مریم نفیس نے لکھا کہ محسن برو ، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو ، پلیز۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کے امکانات محدود ہوچکے ہیں۔
