چین کی ویزا فری پالیسیوں اور اس سے متعلق سہولیات کی بدولت غیر ملکیوں میں چین کےسفر اور خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے جو ملکی سیاحت کی ترقی کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
رواں برس کے پہلے5 مہینوں میں چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان نے 36 لاکھ 30 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں کا خیرمقدم کیا جن میں سے تقریباً 21 لاکھ 20 ہزار نے رات بھی وہیں قیام کیا ہے۔ یہ تعداد گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں حیران کن طور پر 97.9 فیصد زیادہ ہے۔
ان نمایاں سیاحوں میں ایک ’بین‘ بھی ہیں جو مغربی امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ جولائی 2024 میں ویزا فری ٹرانزٹ پروگرام کے تحت یوننان میں داخل ہونے والے ابتدائی غیر ملکیوں میں شامل تھے۔
اپنے گزشتہ تجربے سے متاثر ہو کر وہ ایک سال بعد دوبارہ چین آئے ۔ اس بار وہ چین لاؤس ریلوے کے ذریعے یہاں پہنچےتھے۔ انہوں نے دیکھا کہ اب امیگریشن کا عمل پہلے سے بھی زیادہ آسان اور تیز ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): بین، امریکی سیاح
"یہ گزشتہ برس چین کا میرا پہلا سفر تھا۔ میں صوبہ یوننان کے شہر کونمنگ آیا۔ میں 144 گھنٹوں کے ویزا فری پروگرام کے تحت یہاں آیا تھا۔ یہ تجربہ شاندار رہا۔ اب رواں برس مجھے دوبارہ آنا ہی تھا۔ میں نے دنیا بھر کے سفر کئے ہیں مگر سچ یہ ہے کہ کونمِنگ تو میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔ اس بار بھی میں لاؤس سے ٹرین کے ذریعے آیا ہوں اور یہ ویزا فری سفر ایک بار پھر نہایت شاندار اور آسان ثابت ہوا ہے۔ یہاں ہر حوالے سے بے حد سہولتیں ہیں۔ موسم شاندار ہے، ثقافت زبردست ہے، کھانے مزیدار ہیں اور لوگ بہت خوش اخلاق ہیں۔ ویزا فری پروگرام کے تحت یہاں آنا واقعی بہت آسان ہے۔ تو لیجئے، میں پھر یہاں ہوں۔ آئندہ بھی یہاں آتا رہوں گا۔ بار بار آؤں گا۔”
کونمنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کی ویزا فری پالیسیوں سے سیاحت کو نئی تحریک ملی ہے
غیر ملکیوں میں چین کا سفر اور خریداری تیزی سے مقبول ہو رہی ہے
صرف صوبہ یوننان میں 5 ماہ کے دوران 36 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاح آئے
ان سیاحوں میں سے 21 لاکھ سے زائد نے رات بھی قیام کیا
سیاحوں کی تعداد میں 97.9 فیصد کا سالانہ اضافہ دیکھا گیا
مغربی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ’بین‘ دوسری بار یوننان آئے ہیں
امریکی سیاح کو چین لاؤس ریلوے کے آسان اور تیز سفر پر اطمینان ہے
بین کا کہنا ہے کہ کونمنگ اس کی پسندیدہ جگہ ہے اور وہ یہاں بار بار آئے گا

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link