اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی منگولین صدر کو قومی دن کی مبارکباد، باہمی تعلقات...

چینی صدر کی منگولین صدر کو قومی دن کی مبارکباد، باہمی تعلقات کو مثالی نمونہ بنانے پر زور

چین کے صدر شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منگولیا کے صدر اوکھنا خوریلسکھ سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے منگولیا کے قومی دن کے موقع پر منگولین صدر اوکھنا خوریلسکھ کو مبارکباد کا پیغام بھجوایا ہے۔

شی نے کہا کہ چین اور منگولیا پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے منسلک اور ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل مدتی اچھے ہمسایہ تعلقات اور دوستانہ تعاون کو فروغ دینا دونوں اقوام کے بنیادی مفاد میں ہے۔

شی جن پھنگ نے چین اور منگولیا کے تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ وہ صدر خوریلسکھ کے ساتھ مل کر مشترکہ مستقبل کے حامل چین-منگولیا مشترکہ معاشرے کی تعمیر، دوطرفہ تعلقات کو درست سمت میں رہنمائی فراہم کرنے اور چین-منگولیا جامع تزویراتی شراکت داری کو مستحکم اور پائیدار ترقی دینے کے لئے تیار ہیں۔

شی نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ باہمی تعلقات کو ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کے لئے مثالی نمونہ بنائیں تاکہ دونوں اقوام کو زیادہ فوائد حاصل ہوں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!