چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیپلز بینک آف چائنہ کابیرونی منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)وزارت تجارت نے کہا ہے کہ 2025 کے پہلے 2 ماہ میں چینی مین لینڈ میں براہ راست حقیقی غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 171.21 ارب یوآن (تقریباً 23.87 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے انکشاف کیا کہ جنوری سے فروری کی مدت میں ایف ڈی آئی کا حقیقی استعمال گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.4 فیصد کم ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے پہلے 2 ماہ کے دوران ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے 7574نئے ادارے قائم کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.8 فیصد اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس عرصے کے دوران پیداوار اور خدمات کی صنعتوں میں ایف ڈی آئی کا حقیقی استعمال بالترتیب 47.82 ارب یوآن اور 120.49 ارب یوآن رہا۔
دریں اثنا اس عرصے میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایف ڈی آئی کا حقیقی استعمال 52.49 ارب یوآن رہا، جس میں ای کامرس کی خدمات، ادویہ سازی اور صارفین کے سمارٹ آلات کی پیداوارکے شعبے میں ایف ڈی آئی 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں بالترتیب 33.5 فیصد، 22.9 فیصد اور 40.7 فیصد بڑھی۔
وزارت کے مطابق رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران برطانیہ، جرمنی اور جمہوریہ کوریا سے سرمایہ کاری میں بالترتیب 87.9 فیصد، 54.7 فیصد اور 45.2 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link