اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکانگو کے دارالحکومت میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب سے ہلاکتوں کی...

کانگو کے دارالحکومت میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی

جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کِنشاسا میں شہری سیلابی پانی میں ڈوبی ایک سڑک سے گزرہے ہیں۔(شِنہوا)

کنشاسا(شِنہوا)جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے دارالحکومت کنشاسا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے کم از کم 33 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ و سلامتی جیک مین شابانی نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والی موسلادھار بارشوں نے دارالحکومت کے متعدد اضلاع میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے جس میں درجنوں افراد زخمی اور متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت نے مسلح افواج، متعدد وزارتوں اور کنشاسا کی صوبائی حکومت کے تعاون سے بحران سے نمٹنے کا ایک یونٹ قائم کیا ہے تاکہ لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا جاسکے اور ہنگامی ٹیموں کو تعینات کیا جا سکے۔

سیلاب کی وجہ سے شہر کی بیشتر بنیادی شہری سہولتیں مفلوج ہوگئی ہیں، اہم سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور شہر بھر میں بڑے پیمانے پر بجلی اور پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کاشیڈول بری طرح متاثر ہواہے، جس کی وجہ سے پھنسے مسافروں کی مدد کے لئے ہنگامی کشتیاں چلائی  گئی ہیں۔

ماہرین موسمیات نے آنے والے دنوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس سے ایک کروڑ 70 لاکھ آبادی والے اس شہر میں مزید تباہی کا خدشہ ہے۔

جمہوریہ کانگو میں برسات کا موسم عام طور پر نومبر سے مئی تک جاری رہتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!