کولمبو (شِنہوا) سری لنکا نے چین سے سکول یونیفارم کے کپڑے کی ایک کھیپ وصول کر لی جو 2026 میں سری لنکا کے طلبہ کے لئے یونیفارم کے مواد کی فراہمی کے ایک بڑے عطیے کا حصہ ہے۔
یونیفارم کا کپڑا سری لنکا کی وزیرِاعظم ہرینی اماراسوریہ کو چینی سفیر چھی ژین ہونگ نے کولمبو انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینلز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران حوالے کیا۔
اماراسوریہ نے چین کے اس عطیہ پر سری لنکا کی حکومت اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدام چین کے وعدے کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ سری لنکا کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا اور یہ عطیہ سری لنکا اور چین کے درمیان اعتماد پر مبنی دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔
چھی ژین ہونگ نے کہا کہ چین اور سری لنکا نے ہمیشہ تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے اور ایک وسیع اور نتیجہ خیز شراکت داری قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سری لنکا کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار رہنے کے لئے پرعزم ہے۔




