بیلجیم کے شہر برسلز میں یورپی یونین (ای یو)اور یوکرین کے پرچم یورپی یونین کے صدر دفتر پر لہرا تے ہوئےنظر آرہے ہیں۔(شِنہوا)
برسلز (شِنہوا) یورپین کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس کے جواب میں اگلے ماہ سے امریکی مصنوعات پر 26 ارب یوروز (28 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے جوابی ٹیکس عائد کرے گا۔
کمیشن کی جانب سے بدھ کے روزجاری کیے جانےوالےبیان کے مطابق سب سے پہلے کمیشن نے یکم اپریل کو امریکہ کے خلاف موجودہ جوابی اقدامات کی معطلی کی مدت ختم ہونے دی۔
اس اقدام کا مقصد امریکی مصنوعات کو ہدف بنانا ہے جو یورپی یونین کے اسٹیل اور ایلومینیم کی 8 ارب یوروز (8.72 ارب امریکی ڈالر) کی برآمدات پر اقتصادی نقصان کے جواب میں ہیں ۔
دوسرے نمبر پر، امریکہ کی جانب سے 18 ارب یوروز (19.63 ارب امریکی ڈالر) سے زیادہ کی یورپی یونین کی برآمدات پر عائد کردہ نئے محصولات کے جواب میں، کمیشن "نئے جوابی اقدامات کا پیکیج پیش کر رہا ہے”، جس کے عملی جامہ پہنانے کی توقع اپریل کے وسط تک ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر ارسلہ وین ڈیرلائن نے بیان میں کہا کہ ہمارے جوابی اقدامات2 مراحل میں متعارف کرائے جائیں گے۔یہ یکم اپریل سے شروع ہو کر 13 اپریل تک مکمل طور پر نافذ ہو جائیں گے۔
امریکہ نے بدھ کے روز اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
