بدھ, جنوری 14, 2026
تازہ ترینچین نئی توانائی والی گاڑیوں کی سمارٹ اور مربوط صنعت کی اعلیٰ...

چین نئی توانائی والی گاڑیوں کی سمارٹ اور مربوط صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ چین  آئندہ سالوں کے دوران نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای وی) کی سمارٹ اور مربوط صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے گا۔

وزارت نے کہا ہے کہ صنعت کی ترقی کے لئے پانچ سالہ منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ وزارت نے نشاندہی کی کہ پورے شعبے میں صنعتی اختراع کی رہنمائی کے لئے اس منصوبے کو متعلقہ توانائی اور ڈھانچہ جاتی حکمت عملیوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

کلیدی صنعتی  سلسلوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی  کے  لئے اقدامات کے ایک دور کا نفاذ کیا جائے گا، اہم مصنوعات، بنیادی مواد اور سافٹ ویئر آلات کے متعلق سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی جبکہ چین مکمل ٹھوس حالت کی بیٹریوں اور اعلیٰ سطح کی خودکار ڈرائیونگ جیسی  کلیدی ٹیکنالوجیز میں پیشرفت کو تیز کرے گا۔

وزارت کے مطابق گاڑیوں کے استعمال کو مزید بڑھانے، پرانی گاڑیوں کے تبادلے کے پروگراموں کو آگے بڑھانے، نئی توانائی سے چلنے والے ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں کے بڑے پیمانے پر استعمال کو فروغ دینے، نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای وی) کی بیمہ اصلاحات کو گہرا کرنے اور متنوع کھپت کی صلاحیت کو متحرک کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

وزارت نے مزید کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ کاروباری اداروں کو بیرون ملک منطقی، منظم اور محفوظ  حکمت عملی بنانے میں رہنمائی فراہم کی جا سکے اور اس شعبے میں عالمی صنعتی تعاون کے نئے منظر نامے کو مضبوط کیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!