بہترین اور آرام دہ سفری سہولیات کے پیش نظر چین، لاؤس ریلوے سرحد پار مسافر سروس عالمی مسافروں کے لئے سفر کرنے کا ایک ترجیحی سفری ذریعہ بن گیا ہے۔اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں نے اس سروس کو شاندار قرار دیا۔
شیونگ شوانانگ،نمائندہ شِنہوا
’’چین، لاؤس ریلوے سرحد پار مسافر سروس، آغاز کے بعد سےسہولت اور آرام دہ ماحول کی وجہ سے بین الاقوامی مسافروں کے لئے نقل و حمل کا ایک ترجیحی انتخاب بن گیا ہے۔‘‘
بہار تہوار کے دوران چین، لاؤس سرحد پار ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے غیر ملکی مسافر بہتر سہولیات اور آرام دہ ماحول سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
آرناؤڈ گراس، فرانسیسی مسافر
’’داخلی دروازے پر بہت اچھا انتظام کیا گیا ہے۔ یہاں سامان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں اور یہ بہت آرام دہ ہے۔ اس وقت یہ بہترین اور بہت اعلیٰ ہے۔‘‘
ڈریگن ایوانووک، فرانسیسی مسافر
’’یہ بالکل بہترین ہےاور یہاں کے لوگوں کے دوستانہ سلوک سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔ میں دنیا بھر میں گھوما ہوں لیکن کونمنگ کے لوگوں کی خوش مزاجی اور دوستانہ پن بہت شاندار ہیں۔یہاں کا ماحول مجھےکافی اچھا لگا اور میں چین کو بہت پسند کرتا ہوں۔‘‘
سِسولاتھ کھیوِن، لاؤسی مسافر
’’ہم بہار تہوار کی تعطیلات منانےکے لئے واپس لاؤس جارہے ہیں۔ ٹرین کا سفر آرام دہ اور بہت تیز ہے۔‘‘
اسپرنگ فرڈیننڈ کانسٹنٹین، جرمن مسافر
’’ریل کے سفر کے دوران جو مناظر دیکھتے ہیں وہ بہت شاندار اور حیرت انگیز ہیں۔ ٹرین بھی بہت اعلیٰ ہے، یہ مجھے بہت پسند آیا اور ہم نے لطف اٹھایا۔
یہ سب بہت جدید ہے اور ایشیا کا ایک مستقبل ہے، میرایہ سفر بہت زبردست رہا ہے۔۔‘‘
رچی ڈیوڈ اسٹیوارٹ، برطانوی مسافر
’’ٹرین واقعی آرام دہ اور کرایوں کے لحاظ سےبھی بہت مناسب ہے۔ہم نے کونمنگ اسٹیشن کےتجربےکا بھی بہت لطف اٹھایا۔ وہاں بہت سارےمزیدار کھانےتھے اور سب نے بہت مدد کی اور دوستانہ سلوک کیا۔یہ سفر کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو ہوائی جہاز سے بھی کہیں زیادہ بہتر ہے۔‘‘
کونمنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
