اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروسی ڈرون طیاروں نے یوکرین کی بندرگاہ پر حملہ کر دیا، یوکرین

روسی ڈرون طیاروں نے یوکرین کی بندرگاہ پر حملہ کر دیا، یوکرین

یوکرین کے ڈونیٹسک میں حالیہ روسی گولہ باری سے تباہ شدہ عمارت سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

کیف (شِنہوا) روسی فوج نے جمعہ کی علی الصبح یوکرین کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں شہری اور بندرگاہ کی بنیادی سہولیات کی تنصیبات پر ڈرون حملے کئے ہیں۔

اوڈیسا علاقے میں پراسیکیوٹر کے دفتر کی جمعہ کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ کورونمورسک قصبے میں ہونے والے حملے میں یوٹیلٹی کمپنی کے 2 ملازمین، ایک ٹرک ڈرائیور اور ایک ڈاکٹر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

حملے میں شہری اور صحت کی سہولیات، ایک نجی گھر، بجلی کی لائنوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

اوڈیسا کے گورنر اولیہ کیپر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر لکھا کہ حملہ کی وجہ سے کورونمورسک اور اس کے مضافات میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

اس سے قبل روس کے آر آئی اے خبررساں ادارے نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ علاقے میں ایک تجارتی بندرگاہ پر ایک دھماکہ ہوا ہے جہاں مبینہ طور پر یوکرین کی مسلح افواج غیر ملکی ساز و سامان اور گولہ بارود ذخیرہ کررہی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!