چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفےمیں عالمی پیداواری کنونشن 2024 میں لوگ ہونگ چھی ای ایچ 7 نئی- توانائی کار دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ نومبرکے دوران مسلسل مضبوط ترقی کی راہ پر گامزن رہی اور خوردہ فروخت تقریباً 12 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔
چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 50.5 فیصد اضافہ اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 5.9 فیصد زائد ہے۔
نومبر میں نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی پیداوار تقریباً14لاکھ 80 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 49.3 فیصد اضافہ اور اور گزشتہ ماہ سے 7.1 فیصد زائد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں نئی توانائی گاڑیوں کی شرح نفوذ گزشتہ ماہ بڑھ کر 52.3 فیصد ہوگئی ۔ نفوذ پذیری گاڑیوں کی مقبولیت کا پیمانہ ہے۔
چائنہ مسافر کار ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران نئی توانائی مسافرگاڑیوں کی مجموعی خوردہ فروخت 95 لاکھ90 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 41.2 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link