جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینبھارت میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ اموات مسلمانوں کی ہوئیں

بھارت میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ اموات مسلمانوں کی ہوئیں

رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا کے پہلے سال میں جس مقامی طبقے نے زیادہ اموات کا سامنا کیا وہ مسلمان ہیں۔

نیشنل فیملی ہیلتھ سروے پر مبنی ایک تحقیقی مقالے میں پایا گیا ہے کہ مسلمانوں کی زندگی میں 2019 اور 2020 کے درمیان 5.4 سال کی کمی واقع ہوئی جو کہ تمام ہندوؤں یا دیگر مذاہب کے ماننے والوں سے زیادہ ہے، بالخصوص اونچی ذات والوں سے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ فیلو اور تحقیقی مقالے کے شریک مصنفین میں سے ایک، ڈاکٹر اشیش گپتا نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں مسلمانوں کی بھارت میں پسماندگی زیادہ نمایاں ہو گئی ہے۔

انہوں نے مثال کے طور پر 2020 کے آغاز میں دہلی میں فسادات کا حوالہ دیا جس کے بعد مسلمانوں کی دگرگوں حالت میں شدت آئی اور مسلم اکثریتی علاقوں کو ہیلتھ کیئر سہولیات سے مکمل طور پر منقطع کیا گیا۔

اشیش گپتا نے کہا کہ دہلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کو بھی نشانہ بنایا گیا اور اسے وبا پھیلنے کا حکومت نے گڑھ قرار دیا۔مذہبی اجتماع مارچ 2020 میں دہلی کے نظام الدین علاقے میں ہوا تھا، اس سے کچھ دن پہلے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے جماعت کو کورونا انفیکشن کا گڑھ قرار دینے کے بعد افواہوں اور جعلی خبروں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو فرقہ وارانہ رنگ دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!