اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسجنگ دے ژین: چینی مٹی کے برتنوں کے لئے مشہور شہر

جنگ دے ژین: چینی مٹی کے برتنوں کے لئے مشہور شہر

ہیڈلائن:

جنگ دے ژین: چینی مٹی کے برتنوں  کے لئے مشہور شہر

جھلکیاں:

پورسلین سے تیار ہونے والے برتن چین کے شہر جنگدے ژین کا قدیم ورثہ ہیں۔ شہر کی گلیوں میں جابجا  اس صنعت کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ صنعت دنیا کے دیگر ممالک کیلئے کس طرح پرکشش بننے لگی ہے ، اس کی تفصیل اس ویڈیو میں دیکھئے۔

شاٹ لسٹ:

1۔ جنگدے ژین کے مختلف مناظر

2۔  پورسلین  کے برتن بنانے والوں کے مناظر

3۔ مارکیٹ اور پیداوار کے مختلف مناظر

4۔ دیگر ممالک کے ساتھ تبادلوں کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

جنگ دے زین میں سرامک  برتن بنانے کی صنعت 2000 سال سے زائدعرصے سے موجود ہے اور اسے سرامک برتنوں کا شہر تصور کیا جاتا ہے۔ چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی  کےاس شہر کی گلیوں میں سرامک برتن سازی کا کام پروان چڑھا ہے۔

شہر میں اس وقت تقریباً 1900 ایسے کارخانے موجود ہیں جو پورسلین سے برتن بنانے کی صنعت  کے ورثے کو سنبھالے ہوئے ہیں۔ یہ تعداد چین کے کسی بھی دوسرے شہر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ برتن سازی کی اس صنعت سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ  لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ یہ تعداد شہری آبادی کے ایک چوتھائی کے قریب ہے۔

حالیہ برسوں کے دوران جنگ دے ژین میں نت نئی تخلیقات کے تصور کو فروغ ملا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تاؤشی چھوان سرامک آرٹ ایونیو میں سال 2016 کے دوران 25 ہزار سے زائد نوجوان تخلیق کاروں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔

اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ، اس شہر نے دنیا کے 72 ممالک کے 180 سے زائد شہروں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے ہیں۔ اس سے  اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہ شہر واقعی عالمی ثقافتی تبادلے کا مرکز ہے۔

مثال کے طور پر دبئی میں جنگ دے ژین میں تیار ہونے والے پورسلین برتنوں کا بڑا سٹور سال 2023 میں کھولا گیا۔ اس سٹور کے قائم ہونے سے برتن سازی کے 173 مقامی کاروباروں کو ترقی ملی۔

گزشتہ سال جنگ دے ژین میں سرامک مصنوعات کی برآمدات ماضی کے مقابلے میں دو گنا ہو گئی تھیں۔ 53 ممالک اور خطوں تک پہنچنے والی ان برآمدات کا حجم ایک ارب یوآن تھا جو 14 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد بنتا ہے۔

جنگدے ژین ، چین سے نمائندہ شِنہوانیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!