اسلام آباد : رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے الیکشن کمیشن سے فارم 47 بارے پٹیشنز پر جلد فیصلہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جمہوریت کی فتح ، آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ایک بیان میں رہنماء پی ٹی آئی و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، آج جمہوریت کی فتح اور آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہو کر چلے جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کب سے کہہ رہے تھے کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے ، آج ہماری بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فارم 47 بارے پٹیشنز پر جلد فیصلہ دے ۔
