اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینتھنک ٹینک رپورٹ میں ترقی پر مرکوز تہذیبوں کا نیا تصور پیش

تھنک ٹینک رپورٹ میں ترقی پر مرکوز تہذیبوں کا نیا تصور پیش

"تہذیبوں کی ترقی کا نظریہ– ترقی پر مرکوز تہذیبوں کا نیا تصور تشکیل دینا” کے عنوان سے تھنک ٹینک کی رپورٹ کی کاپیاں دیکھی جاسکتی ہیں-(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)ایک تھنک ٹینک نے ہفتہ کو رپورٹ جاری کی ہے جس میں ترقی کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے تہذیبوں کے ایک نئے تصور کی تشکیل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

شِنہوا نیوز ایجنسی سے منسلک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کی گئی یہ رپورٹ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں ثقافت کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کے حوالے سے منعقدہ سیمپوزیم میں جاری کی گئی۔ اس رپورٹ کا عنوان "تہذیبوں کی ترقی کا نظریہ– ترقی پر مرکوز تہذیبوں کا نیا تصور تشکیل دینا” ہے۔

اس نظریے میں تہذیبوں کی آزادی، شمولیت اور اختراع پر زور دیا گیا ہے جبکہ عوام کی فلاح پر مبنی طرز حکمرانی کو ترقی کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نظریہ انسانی تہذیب کے لئے ایک نیا عملی نمونہ وضع کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی تہذیب نے انسانی تہذیب کی ترقی کے لئے مشرقی دانش سے بھرپور ایک ماڈل فراہم کیا ہے۔ اس نے ایک منظم راستہ متعین کیا ہے جو اقتصادی خوشحالی، سیاسی دیانت، موثر نظم و نسق، ثقافتی خود اعتمادی، سماجی استحکام، ماحولیاتی خوبصورتی اور سفارت کاری کے ذریعے امن کے فروغ پر مبنی ہے۔

چینی جدیدیت کی اصل کو ’’تہذیبی ترقی‘‘ اور ’’ترقی پذیر تہذیب‘‘ کے دوہرے عمل کے طور پر بیان کرتے ہوئے رپورٹ نے نشاندہی کی کہ یہ نظریہ روایتی جدیدیت کے یک طرفہ ترقیاتی منطق کو توڑتا ہے اور ترقی کو مرکز بنا کر تہذیبوں کا نیا تصور پیش کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!