جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترینامریکہ میں صدارتی انتخاب داخلی معاملہ، اس پر تبصرہ نہیں ہے، چین

امریکہ میں صدارتی انتخاب داخلی معاملہ، اس پر تبصرہ نہیں ہے، چین

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات امریکہ کا داخلی معاملہ ہے جس پر چین کا کوئی تبصرہ نہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے منی سوٹا کے گورنر ٹم والز کو  نائب صدر کے عہدے کیلئے پارٹی امیدوار کے طورپر چنا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ سے سوال کیا گیا تھا کہ یہ انتخاب چین ۔ امریکہ تعلقات کس طرح اثر انداز ہو سکتا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ چین اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیونکہ صدارتی انتخابات امریکہ کا داخلی معاملہ ہے۔

ماؤ نے امید ظاہر کی کہ امریکہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں کے تحت چین کے ساتھ ایک ہی سمت میں کام کرے گا اور دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ وسیع تر دنیا کے فائدے کے لئے چین ۔ امریکہ تعلقات میں مستحکم اور پائیدار پیشرفت کے لئے کام کرے گا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!